اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائی کے دوران افغان باشندوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

پشاور (پاک صحافت) اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے افغانستان سے طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچنے والے 3 افغان باشندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئین آئس اور دیگر منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی میں منشیات افغانستان سے خیبر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر پر 3 افغان باشندوں کے قبضے سے 36 کلو 500 گرام آئس، 8 کلو 580 گرام مشکوک مواد اور 7 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ اے این ایف کی جانب سے ملزمان حیدر خان، عصمت اللّٰہ اور ساتھی کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کے نجی کوریئر آفس میں 2 مختلف کارروائیوں میں بھی منشیات برآمد کی ہے۔

واضح رہے کہ پہلی کارروائی میں لندن بھیجے جانے والے جیکٹس کے پارسل سے 230 گرام مشکوک مواد برآمد کیا گیا ہے۔ دوسری کارروائی کے دوران دبئی بھیجنے کے لیے بک کرائے گئے پارسل سے 10 گرام آئس برآمد ہوئی، برآمد شدہ منشیات واسکٹ میں چھپائی گئی تھی۔ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے