بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط، نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک دشمنی قرار دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کو ملک دشمنی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، ایسے خط وہی لکھ سکتے ہیں یہ ان کا وتیرہ ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت ایسے خط نہیں لکھ سکتی، اس خط سے آپ خود ہی نتیجہ اخذ کر لیں۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو لکھا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نیا پروگرام نہ کیا جائے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا خط، سائفر کے بعد ایک اور ملک دشمنی کا ثبوت ہے، کسی کو کوئی شک نہیں رہنا چاہیے کہ یہ چاہتے ہیں پاکستان مکمل طور پر تباہ ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں یہ ایک انتہائی افسوسناک اقدام ہے، بانی پی ٹی آئی کے اس اقدام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، کوئی پاکستانی کیسے بھی سیاسی اختلافات ہوں ملک کے لیے بددعا نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے