ایاز صادق اور عامر ڈوگر کے اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی میں اگلا مرحلہ نئے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کا ہے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے لیے مسلم لیگ ن و اتحادیوں اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل اور اتحادیوں کی طرف سے نامزد امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا وقت آج دن 12 بجے تک مقرر تھا جس سے قبل یہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے۔ سیکریٹری قومی اسمبلی نے ایوان کے اندر ہی کاغذاتِ نامزدگی وصول کیے۔ مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی طرف سے اسپیکر کے لیے سردار ایاز صادق جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ نامزد امیدوار ہیں جنہوں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔

مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی طرف سے اسپیکر کے تجویز کنندہ نوید قمر، سالک حسین اور علیم خان جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے تجویز کنندہ اعجاز احمد جاکھرانی اور رضا حیات ہراج ہیں۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل اور اتحادیوں کی طرف سے اسپیکر کے لیے عامر ڈوگر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے جنید اکبر نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے