گیس

سندھ میں صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل

کراچی (پاک صحافت) سندھ میں گیس کی قلت کی وجہ سے صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں شہریوں میں تشویش کی پیدا ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ صوبے کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو انتیس جون تک گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صنعتوں کو گیس بند کرنے کی وجہ سے کئی صنعتیں بند کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ گیس کی عدم ترسیل سے برآمدی آرڈرز کی تکمیل خطرے میں پڑ گئی ہے، غیر برآمدی صنعتوں میں گیس بند کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ گھریلو صارفین کو بھی گیس بحران کی وجہ سے شدید مشکلات درپیش ہیں۔ گیس دستیاب نہیں لیکن محکمے کی جانب سے ہزاروں کے بل دئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے