شرجیل میمن

پاکستان کو گرے لسٹ سے خارج کرنے کے واضع امکانات ہیں، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت اور وزیر خارجہ و چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتھک محنت رنگ لا رہی ہے، پاکستان کو گرے لسٹ سے خارج کرنے کے واضع امکانات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے علی زیدی کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ناسمجھ لوگوں کو سفارتی آداب کا پتہ ہی نہیں، ایف اے ٹی ایف پر آفیشلی اعلان ہی نہیں ہوا، یہ لوگ صبح سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کی انہی حماقتوں کی وجہ سے دوست ممالک پاکستان سے ناراض ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ہمیں سفارتی آداب کا خیال رکھنا چاہیے اور آفیشل اعلان کا انتظار کرنا چاہیے، اگر گرے لسٹ سے نکلنے کا اعلان کیا جاتا ہے تو اس کا پورا کریڈٹ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے۔ الزام تراشیاں، جھوٹ کو سچ میں بدلنے کے لئے بونگیاں مارنا پی ٹی آئی رہنماؤں کی عادت بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے