زاہد خان

اے این پی کے مرکزی ترجمان زاہد خان کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

پشاور (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کچھ عرصے سے پارٹی قائدین زاہد خان کو نظر انداز کرتے آرہے ہیں جس کے پیش نظر زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زاہد خان جلد پارٹی ترجمانی کا عہدہ چھوڑ کر اے این پی سے مستعفی ہوں گے اور امکان ہے کہ زاہد خان ن لیگ یا پی پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں۔

پارٹی میں شامل کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے زاہد خان سے ملاقات کرکے باضابطہ دعوت بھی دے دی۔ خیال کیا جارہا ہے کہ زاہد خان ن لیگ یا پیپلزپارٹی میں سے کسی ایک جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ زاہد خان 40 سال سے اے این پی میں ہے، زاہد خان 32 سال مرکزی ترجمان اور دو بار سینٹر رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے