خواجہ آصف

حکومت اپنی مدت کی تاریخ سے ایک دو روز قبل تحلیل کر دی جائے گی۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت کی تاریخ سے ایک دو روز قبل تحلیل کر دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب ہم کہتے تھے کہ ان کا بیانیہ فراڈ ہے اس وقت تنقید کی جاتی تھی ۔ اب ان کے اپنے ہی ساتھی بول رہے ہیں، ملک کے موجودہ حالات بھی پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہیں، ان کی پارٹی کے ورکر اور لیڈر عمران خان کی غلطیوں کی سزا بھگت رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جتنے بھی اعمال کئے ہیں اپنی زندگی میں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں، عوام کو جھوٹ سوشل میڈیا کے زریعے گھونٹ کر پلایا گیا، نوجوان نسل اس سے متاثر ہوئی ابھی اس کا نشہ نہیں اترا، نو مئی کا دن اسی کا تسلسل تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرا سوال ہے چیئرمین پی ٹی آئی عدالتوں میں آگیا ہے، قانون کا سامنا بھی کرے گا قانون کے مطابق اسے سزا یا جزا بھی ملے گی، جن لوگوں نے اس کو دو ہزار گیارہ بارہ سے لے کر دو ہزار اٹھارہ تک سرپرستی کی ان کا بھی اختساب ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے