مریم اورنگزیب

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے غیور عوام سے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے غیور عوام سے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کی زندگیوں میں آسانی لانے اور 8 سال سے ان کے صوبے میں رکے ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے خیبر پختونخواہ صوبے کے لئے سستے آٹے کی فراہمی کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے احکامات پر خیبرپختونخوا میں 100 موبائل اسٹورز نے کام شروع کردیا ہے  جہاں 40 روپے فی کلو آٹے کی فراہمی شروع کی جائیگی۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں مزید بتایا کہ 17 جون تک خیبر پختونخوا میں ان عارضی سیل پوائنٹس کی تعداد بڑھا کر 500 کر دی جائے گی جبکہ سستے آٹے کی فروخت کے 993 مقامات کی مجموعی تعداد 2000 سے زائد کی جائے گی ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کی زندگیوں میں آسانی لانے اور 8 سال سے ان کے صوبے میں رکے ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے