نواز شریف

کچھ کرداروں نے دوڑتے پاکستان کو ٹھپ کر کے رکھ دیا۔ نوازشریف

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ کچھ کرداروں نے دوڑتے پاکستان کو ٹھپ کر کے رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھی بھلی حکومت اناڑی کے ہاتھ میں دے دی، جب کرنسی غیر مستحکم ہوتی ہے تو ہر چیز غیر مستحکم ہو جاتی ہے، قوم نے پچھلے 4 برسوں میں مشکل دور دیکھا ہے۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 2017 میں جب میں وزیراعظم تھا تو ملک میں ترقی عروج پر تھی۔ ہمارے دور میں معاشرہ ہر لحاظ سے آگے بڑھ رہا تھا۔ 2019 سے معیشت غیر مستحکم ہوئی، ہم آکر نہ سنبھالتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چین، ایران اور افغانستان سے معاملات ٹھیک کرنا ہیں، ہمارے دور میں مودی اور واجپائی پاکستان آئے۔ اردگرد کے ممالک سے ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ ملک سے ایسا سلوک کرنے والوں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن کرنل شیر خان

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل

صوابی (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے