شیری رحمان

سیاسی ہلچل میں ہمیں سیلاب زدگان کو نہیں بھولنا چاہئے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سیاسی ہلچل میں ہمیں سیلاب زدگان کو نہیں بھولنا چاہئے، اب بھی لاکھوں لوگ آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی بھی ہمارے لاکھوں بھائی، بہنیں اور بچے کیمپوں اور کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔ سیلاب کے پانی کی وجہ سے ڈینگی، ملیریا، گیسٹرو، ڈائریا اور جلد کے امراض سمیت دیگر بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ ابھی بھی کئی علاقے زیر آب ہیں جس کی وجہ سے لوگ واپس اپنے گھروں کی طرف نہیں جاسکتے، سردیوں میں ان لوگوں کو پناہ اور گرم کپڑوں کی شدید ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات سمیت تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے آگے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے