نواز شریف

اسلام آباد ہائیکورٹ کا العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل پر سماعت جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائیکورٹ کا العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل پر سماعت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی، سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہماری استدعا ہوگی فیصلے کو کالعدم قرار دے کر کیس ریمانڈ بیک کردیا جائے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اضافی شواہد کا جائزہ لیکر اپیل پر فیصلہ کریں گے، سزا بڑھانے کی اپیل کا معاملہ تو تب آئے گا کہ سزا بنتی ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں اپیل پر سماعت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور احتساب عدالت کو معاملہ واپس بھجوانے کی استدعا مسترد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے