شازیہ مری

ایوان صدر کو دوبارہ سازشوں کا گڑھ بننے نہیں دیں گے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ایوان صدر کو دوبارہ سازشوں کا گڑھ بننے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان اور وفاقی وزیر شازیہ مری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کو با اختیار بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عارف علوی کو عمران خان کی ہدایات پر چلنا ہے تو صدارتی منصب چھوڑ دیں۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ عارف علوی کو عمران نیازی کی ملازمت کرنی ہے تو مستعفی ہو کر جیل بھرو تحریک کا حصہ بن جائیں۔ عارف علوی الیکشن کمیشن کی آئینی خود مختاری سے چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے سیاست سے لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں، انہیں سیاست میں گھسیٹنا بند کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے