این اے 75 ڈسکہ

این اے 75 ڈسکہ کا میدان مسلم لیگ ن نے مارلیا، پی ٹی آئی کو شکست

لاہور (پاک صحافت) این اے 75 ڈسکہ میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے میدان مارلیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔ ن لیگی امیدوار کو سولہ ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے تمام تین سو ساٹھ پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کا اعلان ہوگیا ہے۔ جس کے مطابق مسلم لیگ ن کی نوشین افتخار ایک لاکھ 10 ہزار 75 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی 93 ہزار 433 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

غیرحتمی نتائج کا مجموعی گوشوارہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 43.33 فیصد رہی جبکہ حلقے میں 2 لاکھ 12 ہزار 361 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے 1702 خارج ہوئے۔ نوشین افتخار کی کامیابی کے بعد ن لیگی کارکن بھرپور خوشی اور جشن منارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے