ناصر حسین شاہ

پی ٹی آئی والے مگر مچھ کے آنسوں بہاتے ہیں، ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں کراچی کیلئے منصوبے نہیں ہوتے لیکن دیگر علاقوں کیلئے ہوتے ہیں، پی ٹی آئی والے مگر مچھ کے آنسوں بہاتے ہیں، ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی کے کراچی کے نمائندے یہ معاملہ کبھی  نہیں اٹھاتے،ان کا کہنا ہے کہ  شہر میں پشاور سے زائد پشتون اور کوئٹہ سے زیادہ بلوچ رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)  سے خطاب میں ناصر شاہ کا کہنا تھاکہ سپرہائی وے بہتر کی گئی لیکن موٹر وے نہیں بنائی گئی، سپرہائی وے پرموٹروے جیسے ٹول ٹیکس پر بھی اعتراض اٹھایا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ  سندھ میں وفاقی حکومت نے بسوں کیلئے سبسڈی میں حصہ نہیں ڈالا۔ ناصر شاہ کا کہنا تھاکہ کے فور میں اربوں روپے غبن کی بات غلط ہے،کام ایف ڈبلیو او کررہی ہے جبکہ وفاق کے 1100 ارب پیکج سے تین نالوں پر کام ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے