ٹوئٹر

ٹوئٹر واٹس ایپ اورانسٹا گرام کی طرح اپنے صارفین کے لیے نیا فیچرلانے کے لیے تیار

کیلیفورنیا (پاک صحافت) مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی طرح اپنے صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچرلانے پرکام کر رہی ہے۔ ’ دی ورج‘  کے مطابق میسجیگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اورانسٹا گرام میں صارفین کے لیے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کا فیچر دیا گیا ہے۔ اس فیچر کی بدولت ان ایپس کے استعمال کنندگان اپنے پیغامات کو اسٹیٹس پرشیئر کر کے اپنے دوستوں وعزیزو اقارب کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم بھی اپنے استعمال کنندگان کے لیے اس سے کافی مماثل فیچرکی ڈیولپمنٹ پرکام کررہا ہے۔ ٹوئٹرکمپنی کے اندر کی خبریں لیک کرنے والی تجزیہ کارجین منچین وونگ نے بھی اپنی ٹوئٹ میں اس بات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوئٹر ٹوئٹ کمپوزر موڈ میں ’ سیٹ اے اسٹیٹس‘ میں کوڈ نام ’ وائب‘ کے نام سے اسٹیٹس کا فیچرپیش کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ جوکہ کافی حد تک انسٹا گرام تھریڈ ایپس کے اسٹیٹس سے مماثل ہے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے جین کا کہنا ہے کہ ٹوئٹرکا یہ فیچر فیس بک کے فیچر’ فلینگز‘ سے کافی مماثل ہوسکتا ہے۔ جین کے مطابق ممکنہ طورپراس فیچرکے تحت ہر اسٹیٹس کو ٹوئٹ کے حساب سے شیئر کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ تاہم ٹوئٹرانتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس فیچر کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں اور اسکرین شاٹ کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے