اسحاق ڈار

ترکیہ اور روسی سفراء کی اسحاق ڈار سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) ترکیہ اور روسی سفراء نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پکاسی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار اور ترک سفیر کی ملاقات دفتر خارجہ میں ہوئی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تمام شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے روسی سفیر البرٹ خوریف نے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ اور روسی سفیر کی ملاقات دفتر خارجہ میں ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے ملاقات کی، عہدہ سنبھالنے پر عرب امارات کے سفیر نے وفاقی وزیر کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے