جہانگیر ترین علی ترین

ایف آئی اے نے 9 اپریل کو جہانگیر ترین کو بیٹے سمیت طلب کر لیا

لاہور (پاک صحافت) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جہانگیر ترین کو ان کے بیٹے علی ترین سمیت 9 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی آئی کے اہم رہنما جہانگیر ترین کو دو مقدموں میں جبکہ ان کے بیٹے علی ترین کو ایک مقدمے میں طلب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے دونون کو پانچ سوالات پر مشتمل ایک نوٹس بھی ارسال کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ان  سوالوں کے جوابات کے ہمران جہانگیر ترین اور علی ترین  9 اپریل کو ایف آئی اے دفتر میں پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے اس سے قبل جہانگیر ترین گروپ کے بزنس اور فیملی اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ایف آئی اے کے مطابق  جہانگیر ترین کی ملکیت میں آنے والے کاروبار اے ٹی ایف مینگو فارم لودھراں، جے کے ڈیریز کے علاوہ ان کے بیٹے علی ترین ، کمپنی کے عہدیدار رانا نسیم اور جے کے شگر ملز خانیوال کے اکاؤنٹ کا بھی فرانزک کروایا جائے گا ، بتایا گیا ہے کہ معروف کاروباری شخصیت جہانگیر ترین کی تینوں بیٹیوں ، جہانگیر ترین کے اپنے اکاؤنٹ اور اے کے ٹی شوگر مل کا اکاؤنٹ بھی فرانزک آڈٹ کروایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین علی ترین نے لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری بھی کرا رکھی ہے، تاہم یہ ضمانت صرف 10 اپریل تک ہی ہے۔ دوسری جانب جہانگیر ترین نے آیف آئی سے متعلق موقف اپنایا ہے کہ ہ مجھ پرلگے الزامات بے بنیاد ہیں ، تینوں مقدمات سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ، دس سال پہلے جو کمپنی نے فیصلے کیے ان کو چیلنج کیاجارہاہے ، کمپنی کے فیصلوں سے متعلق تحقیقات کرناایف آئی اے کا کام نہیں ہے ، کمپنی کے فیصلوں سے متعلق تحقیقات ایس ای سی پی، ایف بی آر کا کام ہے ، ایف آئی اے نے جان بوجھ کر منی لانڈرنگ کا لفط ڈال کر تحقیقات شروع کیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے