بلاول بھٹو

ایران کیساتھ مختلف شعبوں میں مزید تعاون کو مستحکم کرنا چاہتے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید تعاون کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایرانی ہم منصب کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہمارے برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں، گوادر میں بجلی کی فراہمی کیلئے ایران نے بہترین کردار ادا کیا، دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تزویراتی تعلقات ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 15 ماہ ہماری حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے دن رات کام کیا، ایرانی ہم منصب کے ساتھ مختلف معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، جون کے مہینے میں ایران کا پہلا دورہ کیا، پاکستان کا خطے میں اہم مقام ہے، اکنامک تعاون تنظیم کا دائرہ کار وسیع کرنا چاہئے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے