حالات کے مطابق پی ڈی ایم کی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے، فضل الرحمان

پشاور (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا ٖفضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حالات کے مطابق پی ڈی ایم کی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل پیرا سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کیا، جنہوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔ پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ چار سال میں ملکی معیشت سے کھلواڑ کیا گیا، پوری قوم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ حکمران اتحاد نے مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ جے یو آئی نے 4 سال احتجاج کرکے چیئرمین پی ٹی آئی پروجیکٹ کو زمین بوس کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے