لیاقت بلوچ

ایران نے حملوں سے ثابت کردیا کہ اسرائیل قابلِ تسخیر ہے۔ لیاقت بلوچ

لاہور (پاک صحافت) لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ایران نے حملوں سے ثابت کردیا کہ اسرائیل قابلِ تسخیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی اور قائمہ کمیٹی سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر ڈرون میزائلوں سے حملے میں اپنا حقِ دفاع استعمال کرتے ہوئے صہیونی جارحیت کا جواب دیا ہے۔ ڈرون حملوں کی کامیابی یا ناکامی لاحاصل بحث ہے، اصل بات یہ ہے کہ دوسری مرتبہ ثابت ہوگیا کہ اسرائیل قابلِ تسخیر ہے۔ اب ضرورت صرف عالمِ اسلام کے اتحاد اور جرأت مندانہ مشترکہ اقدام کی ہے۔ امریکا اور برطانیہ کے لیے ممکن نہ ہوگا کہ اسرائیل کی ہٹ دھرمی، نیتن یاہو کے پاگل پن کی سرپرستی جاری رکھ سکیں۔

لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے ڈوبتے ہوئے اقتدار کو جنگ کی آگ سے قائم رکھنا چاہتا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے لیے ممکن نہیں کہ شکست خوردہ جنگ کے ساتھ انتخاب جیت سکے اور بھارتی نژاد برطانوی وزیراعظم کو بھارتی فاشسٹ مودی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ برطانوی عوام اپنے بھارتی نژاد وزیراعظم کو انسان دشمنی اور جنگی جرائم کی سزا دیں گے۔

نائب امیر جماعت نے کہا کہ پوری دنیا میں رائے عامہ اسرائیلی صیہونی ظلم اور انسانیت کی نسل کشی کے خلاف ہے اور امریکا، برطانیہ اسرائیل کی ناجائز مدد کی بناء پر رسوائی، بدنامی کمارہے ہیں اور رائے عامہ کی نفرت ان کے خلاف پوری شدت کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

قومی اسمبلی نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے