احسن اقبال

اہلیان لاہور نے عمران خان کے لانگ مارچ اور بیانیے کو مسترد کردیا۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اہلیان لاہور نے عمران خان کے بیانیے اور لانگ مارچ کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اہلیان لاہور نے لانگ مارچ کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کے بیانیے کو ملک دشمن قرار دے دیا ہے۔ عمران خان محب وطن ادارے اور افراد کو للکار کر غلط پٹری پر چل رہے ہیں، لاہور کے باشعور عوام کو مبارکباد دیتے ہیں وہ نہیں نکلے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ ملک کو اس وقت استحکام اور امن کی ضرورت ہے، عمران خان ایسا فتنہ ہے جو لوگوں کو اداروں کے خلاف بھڑکا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان غیرملکی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، لانگ مارچ کا آغاز ہی مایوس کن رہا اختتام بھی ایسا ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے