مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے عمران خان سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان جیسے جھوٹے شخص کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فراڈ جھوٹے فتنے کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے اس کے ساتھ مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں۔ یہ شفاف الیکشن نہیں ملک میں انتشار، فساد، لاشیں اور خون چاہتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ انہیں ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ انہوں نے اس کے جھوٹ اور فراڈ کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے؟۔ یہ نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے اس کےخفیہ اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ پکڑی؟۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو ہرجانے کا نوٹس دینے سے پہلے شہباز شریف اور خواجہ آصف کے ہرجانے کے نوٹسز کا جواب دیں۔ فارن فنڈد فتنہ یہ بتائے کے رات کو ناکام مارچ چھوڑ کر گھر سونے کے لئے کیوں بھاگ گئے؟۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے