احسن اقبال

آئندہ الیکشن میں اگر 2018 کا ری پلے کرنے کی کوشش ہوئی تو ملک میں بغاوت ہوگی، احسن اقبال نے خبردار کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں اگر کسی نے 2018 کا ری پلے کرنے کی کوشش کی تو ملک میں بغاوت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے وفاقی حکومت کو خبردار کردیا، ان کا کہنا ہے کہ تھا کہ آئندہ لیکشن میں اگر دھاندلی کی کوشش کی گئی تو ملک میں بغاوت ہوگی۔ خیال رہے کہ انہوں نے پروگرام کے دوران وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

واض رہے کہ احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدلیہ نہیں چاہے گی کہ اگلے الیکشن میں وہ اس حکومت کی حلیف نظر آئے اور اس کے اوپر الیکشن چرانے کی سازش میں شریک ہونے کا دھبہ لگے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو نمائندہ حکومت کا درس دیتے ہیں لیکن ہماری حکومت اپوزیشن کے بغیر انتخابات کرانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے