ناصر حسین شاہ

اگر قوم کو اپنے ایٹمی اثاثے بچانے ہیں تو عمران خان کا راستہ روکنا ہوگا، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی اب تو صاف طریقہ سے امریکا کا ایجنٹ ثابت ہوا ہے، زلمے خلیل زاد کا ان کی حمایت میں بیان اس بات کا واضح ثبوت ہے۔ اگر قوم کو اپنے ایٹمی اثاثے بچانے ہیں تو عمران خان کا راستہ روکنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ناصر حسین شاہ نے جاری بیان میں کہا کہ امریکا کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے عمران نیازی نے اپنے دور میں سی پیک بند کروایا، ملک کا اسٹیٹ بینک بھی امریکا کے حوالے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معیشت اس لیے تباہ کی تاکہ جوہری اثاثوں پر امریکا کو بات چیت کا جواز دے۔

واضح رہے کہ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ہمارے جوہری اثاثوں پر بھی عمران خان کے وہی خیالات ہیں جو امریکا اور بھارت کے ہیں۔ ہم شہید بھٹو کے ایٹمی پروگرام کی ہمیشہ حفاظت کرتے رہیں گے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اب یہ جنگ ملک کی بقا اور حساس اثاثوں کو بچانے کی ہے جو ہم ملک دشمن عناصر سے جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے