غرب اردن میں یہودی شرپسندوں نے اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ مل کر فلسطینیوں پر متعدد حملے کردیئے

غرب اردن میں یہودی شرپسندوں نے اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ مل کر فلسطینیوں پر متعدد حملے کردیئے

غرب اردن (پاک صحافت) کل ہفتے کے روز فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے میں آباد کیے گئے یہودی شرپسندوں نے اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ مل کر فلسطینیوں پر متعدد حملے کردیئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عصیرہ کے مقام پر یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر سنگ باری کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ فلسطینی شہریوں ‌نے یہودی بلوائیوں کے حملوں کے جواب میں انہیں پر پتھرائو کیا، یہ یہودی آبادکار یتسھارکالونی سے وہاں آ کر آباد ہوئے تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ نابلس میں عصیرہ کے مقام پر فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوج نے ان پر صوتی بموں سے حملہ کیا اورآنسوگیس کی شیلنگ کی۔

خیال رہے کہ عصیرہ القبلیہ کا علاقہ آئے روز یہودی شرپسندوں اور اسرائیلی فوج کے حملوں کی زد میں رہتا ہے، اسرائیلی فوج اس علاقے میں ایک سڑک کی تعمیر کے لیے فلسطینی اراضی پر قبضے کی کوشش کر رہی ہے جب کہ یہودی آباد کاروں کو بھی قابض فوج کی طرف سے بھرپور معاونت اور فلسطینیوں پر حملوں کے لیے سرپرستی حاصل ہے۔

ادھر جنوبی الخلیل میں مسافر یطا کے مقام پر بھی یہودی آباد کاروں نے فلسطینی گلہ بانوں‌پر سنگ باری کی، یطا میں فلسطینی سماجی کارکن فواد العمور نے بتایا کہ حفات ماعون یہودی کالونی کے آبادکاروں نے التوانہ کے مقام پر فلسطینی چرواہوں پر پتھرائو کیا جس کے بعد انہیں اپنے مال مویشی وہاں سے دوسرے مقام پر منتقل کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے