حافظ حمداللہ

اگر عمران نیازی صادق اور امین ہے تو پھر فیصلہ سنانے سے خوفزدہ کیوں ہے؟ حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ اگرعمران نیازی صادق اور امین ہے تو پھر فیصلہ سنانے سے خوفزدہ کیوں ہے؟ امید ہے کہ الیکشن کمیشن دھونس دھمکیوں اور نیازی گینگ کے بھونکنے سے مرعوب نہیں ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کا فیصلہ سنانے میں بلاجواز تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے، کہیں فارن فنڈنگ کا محفوظ فیصلہ ایٹم بم کی طرح محفوظ ہاتھوں میں تو نہیں ہے؟ انہوں نے کہا کہ محفوظ فیصلے کا مقصد کہیں انوکھے لاڈلے کا تحفوظ تو نہیں؟

واضح رہے کہ پی ڈی ایم ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ اور فنانشل ٹائمز کی اسٹوری سے ثابت ہوا ہے کہ عمران نیازی جھوٹا چور اور انٹرنیشنل فراڈیا ہے۔ یقین ہے کہ فیصلہ میرٹ، قانون اور حقائق و شواہد کے روشنی میں آئیگا، پی ڈی ایم ایک آزاد خودمختار اور مضبوط الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے