اکبر ایس بابر

عمران خان عوام کو اداروں سے لڑانا چاہتے ہیں، اکبر ایس بابر

اسلام آباد (پا ک صحافت) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن اکبر ایس بابر  نے سابق وزیر اعظم عمران خان کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا  کہ عمران خان دانستہ طور پر عوام کو اداروں سے لڑانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان، آپ کے دور میں جو ظلم ہوا لوگوں کو کب انصاف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں آزادی مارچ کرنے جارہے ہیں سب سے پہلے پی ٹی آئی کو اپنی بادشاہت سے آزاد کریں، وہ خود آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نے کہا کہ میر جعفر اور میر صادق وہ ہیں جو آئین توڑتے ہیں، عمران خان آپ اپنی آخرت کو کب سنواریں گے؟۔

واضح رہے کہ اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ توقع ہے 8 سال بعد فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائیگا، یہ فارن فنڈنگ کیس ملکی سلامتی کا کیس ہے، جو پاکستان کی سالمیت سے جڑا ہے۔ اکبر ایس بابر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا فوری الیکشن کا مطالبہ مان لیں تو کہے گے مرضی کا الیکشن کمیشن اور نتائج چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے