مجتبی شجاع الرحمان

تعلیم اور صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ وزیر خزانہ پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیر خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ تعلیم اور صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیں ساڑھے 6 سال بعد پھر موقع دیا ہے، ترقی میں ایک مرتبہ پھر پنجاب سب سے آگے نظر آئے گا، تعلیم اور صحت کا شعبہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔ آئی ٹی کے شعبے پر ہماری خاص توجہ ہے، ڈیجیٹل پنجاب کی ہم سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔

مجتبی شجاع الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے، جدید ٹیکنالوجی اور مشینری کا استعمال کریں گے، کسانوں کو سولر پینل دیئے جائیں گے، اسموگ ایک بڑا سنجیدہ مسلئہ ہے ، ہماری پوری کوشش ہو گی پنجاب کو سموگ فری بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹوٹل بجٹ 4 ہزار 4 سو 80 ارب روپے کا ہے، ترقیاتی بجٹ میں 299 ارب روپے رکھے گئے ہیں، تنخواہوں کے لئے 153 ارب روپے ، پینشن کے لئے 108 ارب روپے رکھے گئے ہیں، پی ای سی کے لئے 198 ارب روپے رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے