قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ کی حریت رہنما یاسین ملک کو انڈین عدالت کی جانب سے سزا دینے پر شدید مذمت

لاہور (پاک صحافت) مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے حریت رہنما  یاسین ملک کو انڈین عدالت کی جانب سے سزا دینے پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  یاسین ملک دہشت گرد نہیں وہ مظلوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کررہے تھے جس کی وجہ سے وہ آج بھی قید بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے حریت رہنما یاسین ملک کا موقف سنے بغیر انڈین عدالت کی جانب سے سزا دینے پر شدید مذمت کی ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ یاسین ملک تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو ہیں، انہوں نے ساری زندگی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی، بھارت کے اس ظالمانہ اقدام پر ریاست پاکستان ہر سطح پر احتجاج کریگی۔

واضح رہے کہ  انہوں نے کہا کہ  فاشسٹ نریندر مودی حکومت کے اس غیر جمہوری اقدام سے انشاءاللہ حق خودارادیت کی تحریک مزید تیز ہوگی، ہم بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فاشسٹ نریندر مودی حکومت کے غیر جمہوری اقدامات کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات اٹھائیں۔ دنیا کو اب بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کے لئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا خاتمہ کرانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے