عطا تارڑ

اگر بینچز ایسے ہی بنتے اور ٹوٹتے رہیں گے تو ادارے کی ساکھ ختم ہوگی، عطاتارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اگر بینچز ایسے ہی بنتے اور ٹوٹتے رہیں گے تو ادارے کی ساکھ ختم ہوگی، ون مین شو چلایا جا رہا ہے، عوام تسلیم نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئینی تشریح کے تمام معاملات پر قوم انحصار کرتی ہے، چار تین کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا گیا، ادارے کی کیا ساکھ رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکلر کا رواج پہلی بار دیکھا ہے، فل کورٹ کی تشکیل اب لازم ہوگئی، چار تین کے تنازع کا حل بھی اب لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ تو کہہ رہے ہیں کہ معاملہ استعفے کی طرف جا رہا ہے، دو تارڑ ایکٹو ہیں، بازی میں پہلے ایک تھا، اب 2 ہوگئے ہیں، جو آئین کی پاسداری کے لیے کھڑے ہیں۔

واض رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ تب بھی تارڑ کھڑے تھے آج بھی کھڑے ہیں، لوگ الزامات لگاتے ہیں، طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں، میں تو حلف دینے کو تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے