لبنان نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک بار پھر اقوام متحدہ میں شکایت درج کرادی

لبنان نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک بار پھر اقوام متحدہ میں شکایت درج کرادی

لبنان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ میں‌ اسرائیل کے خلاف شکایت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے ہاتھوں لبنان کی فضائی حدود کی مسلسل پامالیوں پر احتجاج کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز لبنان میں اقوام متحدہ میں ایک بار پھرتحریری طورپر شکایت کی کہ اسرائیل روز مرہ کی بنیاد پر لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کررہا ہے، اسرائیلی جنگی طیارے لبنان کی خود مختاری کو تباہ کررہے ہیں۔
لبنان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرون طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزیاں کیں۔

ادھر لبنانی وزیر فاع زینہ عکر نے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیلی فوج روز مرہ کی بنیاد پر لبنان کی فضائی حدود کو پامال کررہی ہے۔
عکر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیاروں نے لبنان کے سرحدی علاقوں میں اپنی پروازیں کیں اور مغربی اور وسطی لبنان میں اعالی کسروان، جبیل اور شکا کے علاقوں میں پروازیں کیں۔

اقوام متحدہ کو دی گئی تحریری درخواست میں عالمی ادارے سے لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزیوں‌کی روک تھام اور فضائی حدود پامال کرنے کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں کی لبنان کی فضائی دراندازی اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیا سروے: ٹرمپ 6 اہم ریاستوں میں ہیرس سے آگے

پاک صحافت ایک نیا سروے، جس کے نتائج آج  شائع ہوئے ہیں، ظاہر کرتا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے