فیس بک نیوز فیڈ

فیس بک کی جانب سے ایک بار پھر نیوز فیڈ کو بدلنے کا فیصلہ

کیلیفورنیا (پاک صحافت) سوشل میڈیا کی سب سے بڑی سائٹ فیس بک نے ایک بار پھر نیوز فیڈ کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔  خیال رہے کہ صارفین کو بھی علم ہے جب وہ فیس بک اوپن کرتے ہیں تو جو مواد سامنے ڈسپلے ہوتا ہے اس کا طریقہ کار اکثر صارفین کی سمجھ سے باہر ہوتا ہے۔ تاہم اب یہ کمپنی جسے میٹا کا نیا نام دیا گیا ہے، برسوں سے نیوز فیڈ الگورتھم میں تبدیلیاں کرتی رہی ہیں اور ہر اپ ڈیٹ سابقہ جتنی بری ہی ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابھی اس فیچر کی آزمائش ہورہی ہے اور واضح نہیں کہ کب تک یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔ مگر کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں نیوز فیڈ میں تبدیلیوں کی کچھ تفصیلات بتائی ہیں۔ کمپنی کے مطابق کچھ فیصد صارفین اب اپنی ترجیحات کو ایڈجسٹ کرسکیں گے اور اس کی مدد سے وہ ایسے مواد کی مقدار کم یا زیادہ کرسکیں گے جو کسی مخصوص دوست، گروپ، گھر کے فرد اور پیجز کی جانب سے شیئر کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ میٹا نے یہ بھی بتایا کہ صارفین کی موجودہ کنٹرولز تک رسائی کا عمل بھی آسان بنایا جارہا ہے۔ مختلف سیٹنگز جیسے فیورٹس، ان فالو اور ری کنکٹ آپشنز وغیرہ اس عمل کا حصہ ہوں گے، اس کی آزمائش بھی محدود صارفین میں کی جائے گی۔ یہ تو واضح نہیں کہ فیس بک نیوز فیڈ میں یہ تبدیلیاں کتنی اہم یا بڑی ہوں گی مگر زیادہ کنٹرول دینا صارفین کے لیے بہتر ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے