کورونا وائرس

برطانیہ میں کورونا پابندیوں میں دی گئی ڈھیل

لندن {پاک صحافت} انگلینڈ میں تین ماہ بعد آج سے کورونا پابندیوں میں ڈھیل دینے کا اعلان کر دیا گیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں گھروں پر رہنے کے احکامات ختم اور کھلے مقامات پرکھیلوں کی اجازت دے دی گئی۔

یورپ میں کیسزبڑھنے پروزیراعظم بورس جانسن کی عوام کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چند روز قبل وزیراعظم نے پابندیوں میں ڈھیل کا اشارہ دیا تھا اور ساتھ میں احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کے ختم ہونے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی جا سکتی۔

برطانیہ کے شاہی خاندان کی بڑی بہو اور ڈچس آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے کرونا لاک ڈاؤن کے دوران کھینچی گئی تصاویر پر مبنی ایک کتاب لانچ کر دی ہے۔

ادھر مہاراشٹر میں حکومت نے سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر غور شروع کردیا ہے  ریاست مہاراشٹر میں پہلے ہی رات کا کرفیو نافذ ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے 24 گھنٹوں میں 68 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، 84 فیصد کیسز مہاراشٹر،کیرالہ،پنجاب سمیت 8 ریاستوں میں رپورٹ ہوئے، مہاراشٹر میں 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار سے زائد نئے کورونا متاثرین سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں

کیمپ

فلسطین کی حمایت میں طلبہ تحریک کی لہر نے آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

پاک صحافت فلسطین کی حمایت میں طلبہ کی بغاوت کی لہر، جو امریکہ کی یونیورسٹیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے