آصفہ بھٹو

اس بار پاکستان کی عوام صحیح لوگوں کا انتخاب کریں گے۔ آصفہ بھٹو

کراچی (پاک صحافت) آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ اس بار پاکستان کی عوام صحیح لوگوں کا انتخاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پریمیئر لیگ کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں، سندھ دھرتی کے نوجوان بہت کچھ کرسکتے ہیں، بہت خوشی ہے کہ سندھ میں اس لیگ کا انعقاد ہورہا ہے، اس بار پاکستان کی عوام صحیح لوگوں کا انتخاب کریں گے۔

آصفہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو نے ہمیں سکھایا ہے کہ نہ تیرا، نہ میرا، ہم سب کا پاکستان، کھیل لوگوں کو جوڑتے ہیں، انہیں آگے بڑھنے کا موقع دیتی ہے، کرکٹ پاکستانیوں کے خون میں دوڑتی ہے، سندھ میں ٹیلنٹ کی کوٸی کمی نہیں ہے، کاش سیاست میں اسپورٹس مین اسپرٹ ہوتی تو ہمارا ملک بھی ترقی کرتا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سندھ کے لوگوں کے لیے یہ کام کررہی ہے، میری نیک تمناٸیں تمام ٹیموں کے ساتھ ہیں، اس بار پاکستان کی عوام نٸی سوچ کا انتخاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے