جماعت اسلامی

اپوزیشن لیڈر کے متعلق جماعت اسلامی نے بھی اپنا فیصلہ سنادیا

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے متعلق اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے منصورہ میں سینیٹر سراج الحق سے ایک اہم ملاقات کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ میں اکثریتی جماعت کا اپوزیشن لیڈر آنا چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تمام اپوزیشن جماعتوں کو باہمی مشاورت کرنی چاہئے۔ اگر کسی ایک فرد پر اتفاق نہیں ہوتا تو اس صورت میں اکثریتی جماعت کا قائد حزب اختلاف ہونا چاہئے۔

ترجمان جماعت اسلامی کا مزید کہنا ہے کہ پارلیمانی روایات کی پاسداری ہی جمہوریت کا حسن ہے۔ ہمیں اکثریتی فیصلے کا احترام کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ن سے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ قائد حزب اختلاف ان کی جماعت سے ہو کیونکہ سینیٹ میں پی پی پی کی اکثریت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے