چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ کل پاکستان پہنچ جائے گی

چین سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) چین سےعالمی وبا کورونا کی ویکسین کی پہلی کھیپ لے کر پاکستان ایئرفورس کا آئی ایل 78 خصوصی طیارہ  5 لاکھ ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچ گیاہے جسے کل کورونا ویکسین لانے کے لئے چین روانہ کیا گیا تھا۔ کچھ دنوں میں ویکسی نیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے کرونا وائرس ویکسین لے کر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا، پہلی کھیپ میں کرونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لائی گئی ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان بھی نور خان ایئر بیس پہنچے۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین لانے کے لئے خصوصی طیارہ چین روان

پاکستان نے ابتدائی طور پر چینی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی 12لاکھ ڈوزیز خریدی ہیں جو79 فیصد مؤثر ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ الحمد اللہ ہمیں سینوفرم ویکسین کا پہلا بیچ ملا ہے! اس کے لئے انتھک محنت کرنے والے ہر شخص کا شکر گزار ہوں۔COVID کا مقابلہ کرنے میں NCOC اور صوبوں نے اہم کردار ادا کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو ان کی کاوشوں کے لئے سلام پیش کرتا ہوں۔ ویکسین سب سے پہلے انہیں لگے گی۔دوسری جانب این سی او سی پہلے ہی ایک مربوط اور جامع حکمت عملی مرتب کرچکی ہے، ملک بھر میں ویکسین کی ترسیل کے تمام انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے، سندھ اور بلوچستان میں کرونا ویکسین بذریعہ ہوائی جہاز بھجوائی جائے گی۔

دوسری جانب کورونا کے وار تاحال جاری ہیں۔ کورونا وائرس سے 26 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 683 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 428 ہوگئی۔ جبکہ دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 35 لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 22 لاکھ 37 ہزار 746 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے