پرویز خٹک

اپنی 70 فیصد الیکشن مہم چلا چکا ہوں، پرویز خٹک

نوشہرہ (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں اپنی سیاست میں مصروف ہوں، 70 فیصد الیکشن مہم چلا چکا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پرویز خٹک نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ الیکشن ہونے چاہئیں، اب تک 70 فیصد انتخابی مہم چلا چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ہیلتھ پالیسی جہانگیر ترین نے دی تھی، بانی پی ٹی آئی کو اس معاملے کا خاک پتا تھا۔

واضح رہے کہ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہوا میں باتیں کرتے ہیں، بتائیں 4 سالہ وفاقی حکومت میں انہوں نے کس چیز کو ٹھیک کیا؟ اُن کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم مولانا فضل الرحمان افغانستان کیوں گئے؟ میں تو اپنی سیاست میں مصروف ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے