آصف زرداری

آصف زرداری نے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

کراچی (پاک صحافت) سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی نواب شاہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 پر جمع کرائے گئے ہیں۔ سابق صدر کے کاغذات نامزدگی ان کی بہن ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے جمع کرائے۔

اس کے علاوہ حلقہ این اے 207 پر پی ٹی آئی کے فاروق چانڈیو اور جی ڈی اے کے زاہد شاہ نے بھی کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں۔

دوسری جانب جیکب آباد سے این اے 190 کیلئے پیپلزپارٹی کے اعجاز جکھرانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی درخواستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے