آصف زرداری

ملک میں آئین اور جمہوریت کی بحالی کیلئے نوجوانوں کا بے مثال کردار ہے۔ آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین اور جمہوریت کی بحالی کیلئے نوجوانوں کا بے مثال کردار ہے اور یہی نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے نوجوان کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان احساس محرومی کے شکار ہوتے ہیں لیکن پاکستان پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان سیاستدانوں نے بنایا تھا اور سیاستدان ہی اس کی تعمیر کرتے رہے ہیں اور سیاستدانوں کی کردار کشی کا سلسلہ بہت پرانا ہے لیکن آنے والے نسلوں کو باوقار اور مہذب معاشرہ دینے کیلئے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے فلسفے کے مطابق نوجوانوں کو بہتر مستقبل دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے