نواز شریف

مجھے ہٹانے کا مقصد ایک شخص کو اقتدار میں لانا تھا، نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے ہٹانے کا مقصد ایک شخص کو اقتدار میں لانا تھا جس کے پلے کچھ نہیں تھا، وہ پاناما سے اقامہ پر آگئے اور اسے صادق اور امین قرار دیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کو 4 سال میں ختم کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا، سی پیک پاکستان میں آیا، موٹر وے اور شاہراہیں بنیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 4 دن ترقی کے بعد ہم پھر 10دن پیچھے چلے جاتے ہیں، یہ حادثے پہلے بھی کئی بار ہوئے، اب کس سے گِلہ کریں، دنیا کے ممالک کی فہرست میں ہم آخر میں ہیں اس کے ذمے دار ہم خود ہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ 2013ء میں شدید تھی ہم نے خاتمہ کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ خواتین کی ترقی سے ہم اپنی ترقی کے ہدف کو پورا کر سکیں گے، ترقی کے لیے خواتین کو برابر کا شریک بننا پڑے گا، معاشرے سے خواتین کے خلاف تعصب کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے قائد نے کہا کہ ہر چیز عوام کی پہنچ میں تھی، ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان بہت جلد دنیا کے ترقی یافتہ ملک میں شامل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز، شہباز شریف اور جو یہاں بیٹھے ہیں ان کے خلاف جھوٹے کیس بنائے گئے، میں نے جھوٹے کیس میں سزائیں پائیں، کہاں ہیں سزائیں، آج میری نااہلی بھی ختم ہوگئی ہے، کوئی قانون نہیں تھا، پتا نہیں کہاں سے ڈکشنری آئی اور فیصلہ سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے