آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف کی امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ملاقات

(پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن آمد پر پاکستانی سفارت خانے میں امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ڈھائی گھنٹے تک ملاقات کی۔

رپورٹس کے مطابق ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، خطے اور ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ قبل ازیں آرمی چیف عاصم منیر اور کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کے درمیان ملاقات ہوئی۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا کہ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتِ حال سے متعلق باہمی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے