جنرل عاصم منیر

آرمی چیف نے سانحہ 9 مئی کے 20 مجرمان کی سزا معاف کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سانحہ 9 مئی میں ملوث ایک سال کی سزا پانے والے 20 افرادکی باقی سزا معاف کردی۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں ملوث فوجی عدالتوں سے ایک سال تک سزا پانے والے 20 افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل نے 20 افرادکی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔

راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالا، دیر اور مردان کے 20 افراد کو فوجی عدالتوں سے ایک سال کی سزا ہوئی تھی۔ راولپنڈی میں 8 افراد کو ایک ایک سال کی قید بامشقت سزا سنائی گئی تھی۔

لاہور میں 3، گوجرانوالا میں 5 مجرمان کو ایک ایک سال قید بامشقت کی سزا دی گئی تھی۔ رہا ہونے والوں میں دیر کے 3 اور مردان کا ایک مجرم بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق تمام مجرمان کو 6 اور 7 اپریل کو رہا کیا گیا۔ کسی مجرم نے سزا مکمل نہیں کی تھی، آرمی چیف نے عید سے قبل رعایت دی۔

سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ان افراد کو عید سے پہلے رہا کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے