مریم نواز

ترازو کے دونوں پلڑے برابر ہونے تک انتخابات نہیں ہونے چاہیئں۔ مریم نواز

قصور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ ترازو کے دونوں پلڑے برابر ہونے تک انتخابات نہیں ہونے چاہیئں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے قصور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہتا ہے کہ اسے وزیراعظم نہیں بننے دیا جائے گا، اس کے نام پر کانٹا لگا دیا گیا ہے، عمران خان سن لو تمھارے نام پر کسی اور نے نہیں بلکہ عوام نے کانٹا لگایا ہے۔ پنجاب میں ن لیگ کی جیت کے بعد بھی عمران خان نے دھاندلی کا شور مچانا ہے اور اگر یہ تحریک انصاف الیکشن جیت جاتی ہے تو کیا گارنٹی ہے کہ عمران خان دوبارہ اسمبلی نہیں توڑے گا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا جان گئی ہے یہ فتنہ حکومت میں ہو تو تباہی اور باہر ہو تو بربادی ہے، گیدڑ کو لیڈر کا ماسک پہنانے کی پوری کوشش کی گئی، سہولت کار جب اللہ کو پیارے ہوگئے تو ماسک اترا تو گھڑی چور نکلا۔

انہوں نے کہا کہ جب لیڈر کا ماسک نکلا تو بیچ میں توشہ خانہ چور نکلا، جب لیڈر کا ماسک اترا ہیروں کے سیٹ لینے والا نکلا، گزشتہ 6 سے 7 سال گدھے پر لکیریں ڈال کر زیبرا بنانے کی کوشش کی گئی، گدھا تو گدھا ہی ہوتا ہے، سہولت کار ہٹے تو گدھے کی لکیریں مٹ گئیں، اب وہ گدھا ریاست کو لاتیں مار رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے