سیلاب

پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جنیوا میں کانفرنس آج ہوگی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور اقوام متحدہ کی میزبانی میں پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کانفرنس آج جنیوا میں ہو رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار پاکستان کو سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے سولہ ارب تیس کروڑ ڈالرز درکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سیلاب متاثرین کی بحالی کا فریم ورک پیش کریں گے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس اور فرانسیسی صدر میکروں کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جنیوا پہنچ گئے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وفد میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے روانگی سے پہلے کہا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے لاکھوں پاکستانی دنیا کی توجہ کے منتظر ہیں، کانفرنس میں حکومتی نمائندوں، پرائیویٹ ڈونرز اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سمیت ڈھائی سو لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے