آپریشن

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان (پاک صحافت) پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد عارف اللہ عرف داد اللہ ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ جنوبی وزیرستان کے علاقے عثمان منزہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ اسی آپریشن میں 7 فوجی شہید ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یعنی ستمبر کے اوائل میں کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر ایک چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں فرنٹیئر کور کے کم از کم چار اہلکار شہید اور 18 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ علاوہ ازیں 31 اگست کو شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے