جسٹس قاضی فائز عیسی

میں اور سپریم کورٹ آئین کیساتھ کھڑے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی

اسلام آباد (پاک صحافت) جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا ہے کہ میں اور سپریم کورٹ آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں دستور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ سوچ کر آئے تھے کہ یہاں سیاسی نہیں آئینی باتیں ہوں گی، وہ اپنی موجودگی کے دوران یہاں ہونے والی سیاسی باتوں سے متفق نہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسی کا مزید کہنا تھا کہ اپنی اور سپریم کورٹ کی طرف سے کہنا چاہتے ہیں کہ ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمیں اس آئین کو اپنے دل سے لگانا چاہیے، اس میں سب سے اہم بنیادی حقوق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی طرح میں نے بھی آئین پر عمل اور اس کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے، کل آپ یہ نہیں کہیے گا کہ ہم نے آپ کو بلایا پھر بھی ہمارے خلاف فیصلہ دیا۔ ہم دشمنوں سے اتنی نفرت نہیں کرتے جتنی ایک دوسرے سے کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے