رانا ثناءاللہ

آئین میں 90 دن کیساتھ دیگر آپشن بھی موجود ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ آئین میں 90 دن کے ساتھ دیگر آپشن بھی موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت میں ڈائیلاگ ہی ایک بڑا راستہ ہے، پیپلز پارٹی کی اس سوچ کی پوری طرح توثیق کرتے ہیں۔ ضد، اناپرستی کی سیاست نے ملک کو بحران سے دو چار کیا ہے، یہ بحران ملک اور ریاست کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ ڈائیلاگ سے صورتحال بہتر کریں، ن لیگ نے ہمیشہ اختلاف رائے کے احترام کی کوشش کی ہے۔ 2014ء سے یکطرفہ طور پر ایسے حالات پیدا کیے گئے، جس نے انتشار پیدا کیا، پیپلز پارٹی نے موجود صورتحال میں احسن قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں 90 دن کا ہی ذکر نہیں دیگر آپشنز بھی موجود ہیں، یہ دوسرا راستہ ہے، جس پر پیپلز پارٹی آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے، ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے