کورکمانڈر کانفرنس

پاک فوج کا معیشت کی بحالی کیلئے تکنیکی، انتظامی سمیت ہر قسم کی معاونت کے عزم کا اعادہ

راولپنڈی (پاک صحافت) کورکمانڈر کانفرنس میں معیشت کی بحالی کیلئے تکنیکی، انتظامی سمیت ہرقسم کی معاونت کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 258 ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں مادر وطن کے دفاع میں بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ فورم کے شرکا کو داخلی سلامتی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا کو بتایا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے دہشت گردوں کی پڑوسی ملک میں محفوظ پناہ گاہیں اور کارروائی کی آزادی میسر ہے، دہشت گردوں کو ان سہولیات سمیت جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی سے پاکستان کی سیکیورٹی متاثر ہورہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کانفرنس میں فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی پہلووں پر بھی تفصیل سے غور کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بامقصد تربیت ہماری پیشہ ورانہ مہارت کا خاصہ ہے اور ہمیں اپنی قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔

کانفرنس کے شرکا کو حکومت کے معاشی بحالی کے منصوبے اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے دائرہ کار میں زراعت، آئی ٹی، کان کنی اور معدنیات اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں فوج کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لئے منصوبہ بندی، حکمت عملی کے اقدامات کو پاکستانی عوام کی مجموعی بھلائی کے لیے ہر ممکن تکنیکی اور انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے