ایم کیو ایم ن لیگ

آئینی ترمیم کا مسودہ ایم کیو ایم نے ن لیگی کمیٹی کے حوالے کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے آئینی ترمیم کا مسودہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کمیٹی کے حوالے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر قیادت اسلام آباد میں ن لیگی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کی رہائش گاہ پہنچا۔ وفد میں امین الحق اور مصطفی کمال شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق مصطفی کمال نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر اجلاس میں بریفنگ دی، اس دوران کراچی اور حیدر آباد کے حلقوں اور مسائل کا تذکرہ بھی کیا گیا۔ پورے پاکستان میں جائیں گے اور نظام سے متعلق آگاہی دیں گے۔

مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ سب کو بتائیں گے کہ یہ 25 کروڑ عوام کی دستاویز ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ یہ ہمارا ذاتی نہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا ہے۔

ن لیگی رہنماؤں نے ایم کیو ایم کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو سراہا، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ نے اچھا مسودہ تیار کیا ہے، قابل عمل تجاویز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے