سعودی عرب پاکستان

سعودی عرب نے پاکستان کیساتھ 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی (پاک صحافت) سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے ڈپازٹ میں توسیع دی، سعودی عرب کی طرف سے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت مزید ایک سال بڑھائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی فنڈ برائے ڈیولپمنٹ نے 5 دسمبر کو مدت مکمل کرنے والے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کی، یہ رقم پاکستان کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہے۔

3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ معاہدے پر 2021 میں دستخط ہوئے تھے، 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ معاہدے پر 2022 میں دوسرا اجراء ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے